نومنتخب سینٹ ارکان کے حلف، چیئرمین و ڈپٹی کے انتخاب کا صدارتی حکم نامہ
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)سینٹ کے 52 نو منتخب ارکان کے حلف اور چیئرمین ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری ہو گیاہے صدارتی حکم نامہ کے مطابق ارکان کے حلف اور چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے سینیٹر سردار یعقوب ناصر کو پیرزائیڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے 12 مارچ کو اجلاس صبح دس بجے ہوگا بارہ بجے تک حلف اور پارلیمانی رہنمائوں کے تہینتی بیانات کے بعد اجلاس کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جانچ پڑتال کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا بارہ بجے دوپہر کے بعد کاغذات نامزدگی جمع ہونگے دو بجے چیئرمین سینٹ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی 12مارچ کو ہی شام چار بجے سینٹ ہال میں خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے پولنگ ہو گی ون ٹو ون مقابلہ متوقع ہے۔ چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہوگا حلف اور انتخابی عمل مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائے گا سینٹ میں بارہ مارچ کو پیرائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر نو منتخب چیئرمین سینٹ سے حلف لیں گے نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے نو منتخب چیئرمین سینٹ حلف لیں گے آج (جمعہ کو) الوداعی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کے بعد بارہ مارچ کے متذکرہ اجلاس کا آج ہی نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔