نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی ہے عدالت عالیہ نے گزشتہ روز درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ہے فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے سنایا ہے سیکرٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان سے 19 اپریل تک جواب طلب کر لیاحکم نامہ ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا ہے۔ عدالت نے سیکرٹری انفارمیشن، چئیرمین پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،ہائیکورٹ کے سینئیر وکیل مخدوم نیاز انقلابی کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا گیا۔
درخواست قابل سماعت