نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اور ایل ڈی اے کا ریکارڈ حاصل کر لیا
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے متعلقہ اداروں سے آشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی اور ایل ڈی اے سٹی کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ریکارڈ میں پیراگون سٹی سمیت 8 سوسائٹیز کا ریکارڈ شامل ہے،ذرائع کے مطابق حاصل کیے گئے ریکارڈ میں اس بات کا انکشاف بھی ہوا ہے کہ ایل ڈی ایکے سابق ڈائریکٹر احد چیمہ لاہور میں الحرم سٹی بھی احد چیمہ کی ملکیت ہے، انہوں نے دو پارٹنرز کے ساتھ مل کر یہ پراجیکٹ بنایا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب کو ان ہائوسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ متعلقہ اداروں نے فراہم کیا ہے ،ایل ڈی اے سمیت دیگرسوسائٹیز کی انتظامیہ لاہور نیب کے دفتر میں پیش ہوئیں،نیب نے ایس ای سی پی اور فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں سے بھی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ اس میں 40کروڑ روپے کے حصہ دار ہیں جبکہ دوسرے پارٹنر پیراگون کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا ہیں۔ احد چیمہ نے چیئرمین ایل ڈی اے کی حیثیت سے اس سوسائٹی کی منظوری دی تھی۔ نیب نے احد چیمہ سے متعلق مزید معاملات کی تصدیق کے لئے اداروں سے ریکارڈ مانگا ہے۔
نیب ریکارڈ