پاکستان میں نظام عدل کے لئے اجتماعی جد وجہد کی جائے ،حا فظ عاکف سعید
کراچی (نیو ز رپو رٹر) تنظیم اسلا می کے زیر اہتمام جاری استحکام پاکستان مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شجا ع الدین شیخ ،نائب نا ظم تعلیم تربیت نے کہا کہ اسلا م اللہ کا پسندیدہ ترین دین ہے ۔ ہمارا فرض ہے کہ اپنی انفرادی زندگیوں کو دین کی تعلیمات کے تابع کر یں ، اس کی دعوت کو عام کر یں اور اس کے نظام عدل اجتماعی کو نافذ کر یں ۔ نظام عدل اجتما عی کا نفا ذ قوت نا فذ پر لا زم ہے جس سے اس نے مسلسل گریز رکھا ہے ۔ تاہم اس کے نفاذ کی جد وجہد ختم نبوت ﷺ کے بعد امت مسلمہ پر فرض ہے ۔ایو ب بیگ مر زا ،مرکزی ناظم نشرو اشاعت نے کہا کہ پاکستان کے عدم استحکا م کی وجہ سیا سی بھی ہے معاشی اور معاشرتی بھی ہے صحافی اوریا مقبول جا ن نے کہا کہ پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے کیو نکہ دنیا کے 199 ممالک واحد ملک ہے جو اسلا م کے نام پر بنا امیرتنظیم اسلا می حا فظ عاکف سعید نے صدارتی خطاب میں کہا کہ سورہ نحل میں ایک قوم کی مثال بیا ن کی گئی ہے جسے اللہ تعالی اپنی نعمتوں سے نوازا تھا لیکن اس نے کفران نعمت کیا جس کے نتیجے میں اللہ نے اس قوم پر بھو ک اور خوف کا عذاب مسلط کر دیا ۔ یہ ہمارے حا لا ت پوری طرح منطبق ہو تا ہے ۔اللہ نے پاکستان کی صورت میں ایک عظیم نعمت عطا کی تھی لیکن ہم نے اس پر اللہ کا شکرادا کرنے کی بجائے ہم نے کفران نعمت کی روش اختیار کی ۔ آج ہم پر بھی بھوک اور خوف کا عذاب مسلط ہے ۔ اس صورتحا ل سے نجا ت کی صورت یہی ہے کہ ہم یہا ں اسلا م کا نظام عدل اجتماعی کے لئے جد وجہد کریں ۔