کے ایم سی کا محکمہ انجینئرنگ دوسرے محکموں کے ٹھیکے ہڑپ کرنے میںآگے نکل گیا
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) بجٹ کے زیا دہ سے زیا دہ استعمال کے لئے کے ایم سی کے محکموں کے درمیا ن جنگ عروج پر پہنچ گئے ۔ مختلف محکموں نے ٹھیکو ں کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے معا ملات میں مداخلت شروع کر دی جس کی تازہ ترین مثال ایف بی ایر یا بلا ک10 کے کھیل کے میدان میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا ٹھیکہ سے یہ کنٹریکٹ محکمہ اسپو رٹس کو دینا چاہئے تھا لیکن محکمہ انجینئرنگ نے مداخلت کرتے ہوئے ازخو د یہ ٹھیکہ ایر یا اور ٹینڈرمنظور کر لئے ۔ فلڈ لائٹس کی تنصیب کے لئے دوکر وڑ کے اور مختلف ٹھیکے دیئے گئے جو کہ اس لحا ظ سے قوانین سے متصادم ہیں کہ محکمہ اسپو رٹس اینڈ کلچر کو بائی پاس کر دیا ہے اس طرح محکمہ انجینئر نگ دوسرے محکموں کے ٹھیکے ہڑپ کرنے میںآگے نکل گیا ۔