ناموس رسالت ؐ قانون کے خاتمے کیلئے بعض سینیٹرز کی ہرزہ سرائی عذاب الٰہی کو دعوت دینا ہے‘ ڈاکٹر معراج الہدیٰ
کراچی(نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے کوئی بھی مسلمان چاہے کتنا ہی گنہگار کیوں نہ ہو وہ اپنا سر تو کٹوا سکتا ہے مگر اپنے پیارے آقا کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت قانون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سینیٹ اجلاس میں بعض سینیٹر کا اس قانون کیخلاف ہرزہ سرائی عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے جس کا نوٹس ضرور لینا چاہئے۔