چیف منسٹر پنجاب گولڈ کپ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ دس اپریل سے کھیلا جائےگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)چیف منسٹر پنجاب گولڈ کپ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ دس اپریل سے لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ کی سینئر نائب صدر پروین گل نے بتایا کہ پانچویں چیف منسٹر پنجاب گولڈ کپ وومن ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کااعلان کردیا گےا ہے ٹورنامنٹ 10 سے 17اپریل تک لاہور میں کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ میں پنجاب ، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان اوراسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پروین گل کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے گا۔