عمران خان نے KPKکے معاملات کو صوبائی سطح پرحل کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبائی حکومت کے معاملات میں براہ راست مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،،ذرائع کے مطابق خیبرپی کے میں مسائل کے حل کیلئے چئیرمین آفس کو درخواستیں وصول ہورہی تھیں جس پر عمران خان نے ہدایات جاری کیں کہ سائلین وزیر اعلی خیبرپی کے پرویز خٹک شکایت سیل سے رابطہ کریں،دوسری جانب انتظامی امور میں کوتائیوں کے حوالے سے سائلین کو صوبائی محتسب سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔