گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول کے قریب تیز رفتار ٹرک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگیا. جس کے نتیجے میں تین افرادموقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے. حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اورزخمیوں سمیت لاشوں کوڈسٹرکٹ اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا. ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ آج صبح کم روشنی کے باعث اس وقت پیش آیا، جب ٹرک کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔