پشاورکے علاقے جھنڈا بازارمیں آگ لگنے سے پانچ دکانیں جل کرراکھ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنڈا بازار میں دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی مکان اوردکانوں کولپیٹ میں لےلیا۔ آگ لگنےسے پانچ دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ اطلاع ملنے پرریسکیوٹیموں نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپالیا۔ تاہم آگ لگنےکی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔