ملائیشیا کے شہرایپوہ میں آج سے شروع ہونے والے اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی.
اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغازآج سے ایپوہ میں ہوگا، ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،بھارت،جنوبی کوریا،ملائیشیا اورپاکستان کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، تجربہ کاراورسینئرکھلاڑیوں وسیم احمد،شکیل عباسی،ایم رضوان اورمحمد راشد کےبغیرقومی ہاکی ٹیم فل بیک محمد عمران کی قیادت میں ہفتہ کونیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی. گرین شرٹس دس مارچ کو دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے نبرد آزما ہوگی جبکہ روایتی حریف بھارت سے قومی ٹیم کاٹاکرا بارہ مارچ کوہوگا،،چودہ مارچ کو پاکستانی ٹیم کامیزبان ملائشیا سےجوڑ پڑے گا. جب کہ آخری پول میچ میں سولہ مارچ کو پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی. ٹورنامنٹ کا فائنل سترہ مارچ کوکھیلا جائے گا. پاکستان نے گزشتہ سال ہونےوالے اذلان شاہ ہاکی کپ میں آخری پوزیشن حاصل کی تھی. ٹیم کے ہیڈ کوچ اختررسول اورکپتان محمد عمران نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم گزشتہ سال کےمقابلےمیں بہترنتائج دے گی،،انہوں نے کہا کہ ٹیم کااصل ہدف ورلڈ ورکپ ہے.