عدلیہ مقدس گائے نہیں جو سابق جج کو ہی نگران وزیراعظم بنایا جائے: امین فہیم
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ قوم کو اچھے ماحول میں آگے لے کر چلنا ہے نگران وزیراعظم باکردار مضبوط اور ایسی صلاحیتوں کا مالک ہونا چاہئے جس پر قوم کو اعتماد ہو۔ عدلیہ مقدس گائے نہیں کہ کوئی سابق جج ہی نگران وزیراعظم بنے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں غیر جانبدار اور ایسے افراد کا نام سامنے آنا چاہئے جن پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ نگران وزیراعظم کے لئے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر بھی لوگوں کو اعتراضات ہوتے ہیں اور لوگ وکیل کی بجائے جج کرنے کی باتیں بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم اچھے کردار کا مالک ہونا چاہئے اس کا تعلق چاہے عدلیہ سے ہو یا سول سوسائٹی سے ہو۔