فیروز والا: نامعلوم ملزمان نے پولیس کی حراست سے ساتھی چھڑا لیا
فیروز والا (نامہ نگار) کچہری فیروز والا میں سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں نے مشکوک نوجوان کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا۔ ملزم کے ساتھی افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل ذاکر حسین پر حملہ کر کے اسے زدوکوب کرنے کے بعد ملزم منظور کو پسٹل سمیت چھڑوا لیا‘ فرار ہو گئے۔ حملہ آوروں نے پولیس اہلکار کی وردی بھی پھاڑ ڈالی۔ فیروز والا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔