
اسلام آباد: مچھلی ، ٹائلز ، کھیلوں کا سامان اور لنڈے کا سامان سستا ہو گا. یہ تجویز فنانس بل میں پیش کی گئی ہے۔فنانس بل کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے آئی ٹی کا سامان سستا کرنےکی تجویز دی گئی ہے جب کہ درآمدی شیشے کا سامان مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔حکومت کی جانب سے تیار کیے جانے والے فنانس بل کے تحت دھاگہ، مانیٹرز، پروجیکٹرز، فلیٹ پینل ، اسٹیل راڈ اورسلیکون اسٹیل شیٹ بھی سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔فنانس بل کے مطابق ایل ای ڈی کے فروغ کیلئے پرانے بلب پر 20 فیصد ریگولیڑی ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔