
اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کر رہے ہیں جس کا حجم 14 ہزار 460 ارب روپے سے زائد ہے۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ سے متعلق تقریر کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ دفاع کے لیے 18 کھرب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جب کہ ترقیاتی بجٹ کا حجم روپے ہے۔