کراچی: پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق

کراچی میں پولیو وائرس ٹائپ ون کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس ٹائپ ون کی پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے تصدیق کی ہے اور ضلع شرقی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہےترجمان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونے 15 مئی کو لیے گئے تھے جب کہ اس سے قبل 2022 میں لانڈھی کےماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔