Waqt News
Friday | September 22, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • راولپنڈی: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 854 تک پہنچ گئی
  • ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی پیداوار میں اضافہ
  • چینی کمپنیوں کا پاکستان اسٹیل خریدنے سے انکار
  • میکسیکو کی سرحد: دنیا کا سب سے خطرناک زمینی نقل مکانی کا راستہ، تصویری جھلکیاں 
  • رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

رواں مالی سال کا اقتصادی سروے اور ’میثاقِ معیشت‘ کی ضرورت

Jun 09, 2023 6:51 AM, June 09, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے گزشتہ روز پیش کیا جانے والا مالی سال 2022-23ءکا اقتصادی سروے اس حوالے سے ایک چشم کشا دستاویز ہے کہ پاکستان رواں مالی سال کے اپنے مقرر کردہ معاشی اہداف حاصل نہیں کرسکا۔ سب سے بڑھ کر اس بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ معاشی شرحِ نمو کا ہدف 0.29 فیصد رہا جبکہ حکومت نے یہ ہدف 5.01 فیصد مقرر کررکھا تھا۔ یہ صورتحال یقینا تشویش ناک ہے۔ اب اسحاق ڈار آج (جمعہ کو) قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا وفاقی میزانیہ یا بجٹ پیش کررہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے دعوے تو کیے جارہے ہیں کہ نیا بجٹ عوام دوست ہوگا لیکن ایسے دعوے ہر حکومت کی طرف سے ہی کیے جاتے ہیں اور وہ دعوے عمل کی شکل میں ڈھلتے ہیں یا نہیں، یہ ایک کھلا راز ہے۔ اس کے باوجود عوام مالی سال 2023-24ءکے بجٹ کے انتظار میں ہیں کہ شاید کوئی اچھی خبر آ ہی جائے۔
گزشتہ روز پیش کیے جانے والے اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ زرعی شعبے کی شرح نمو 1.55فیصد رہی جس کی نمو کاہدف 3.9 فیصد مقرر تھا۔ملک میں شدید سیلاب نے زراعت سمیت دیگر اقتصادی شعبوں کو بھی بری طرح متاثر کیا۔ فصلوں کی شرح نمو منفی 2.49 فیصد رہی۔ اہم فصلوں کی گروتھ منفی 3.20 فیصد رہی جبکہ فصلوں کی گروتھ کاہدف 3.5 فیصد مقرر تھا۔ لائیو سٹاک کی ترقی کی شرح نمو 3.78 فیصد رہی جبکہ اس کا ہدف 3.7 فیصد مقرر تھا۔ فشریز کے شعبے کی گروتھ 1.44 فیصد رہی جس کا ہدف 6.1 فیصد تھا۔جنگلات کے شعبے کی شرح نمو 3.93 فیصد رہی۔ اس کا ہدف 4.5 فیصد مقرر تھا۔ صنعتی شعبے کی شرح نمو منفی 2.94 فیصد رہی اور اس کا ہدف 5.9 فیصد تھا۔ علاوہ ازیں بڑی صنعتوں کی گروتھ 7.4 فی صد ہدف کے برعکس منفی 7.98 فیصد رہی۔ چھوٹی صنعتوں کی گروتھ 9.03 فیصد رہی جب کہ ہدف 8.3 فیصد تھا۔
اسی طرح بجلی، گیس اور پانی فراہمی کی شرح نمو 6.03 فیصد رہی جبکہ ان کا ہدف 3.5 فیصد تھا۔ تعمیرات کے شعبے کی شرح نمو منفی 5.53 فیصد رہی جس کا ہدف 4 فیصد تھا۔ انفارمیشن اور کمیونیکیشن کے شعبوں کی گروتھ 6.93 فیصد رہی اور اس کا مقررہ ہدف 6 فیصد تھا۔ علاوہ ازیں، رئیل سٹیٹ سرگرمیوں کی گروتھ 3.72 فیصد رہی جبکہ اس کا ہدف 3.8 فی صد تھا۔تعلیم کے شعبے کی گروتھ 4.9 فیصد ہدف کے مقابلے میں 10.44فیصد رہی۔اقتصادی سروے کے مطابق، رواں مالی سال ملکی معیشت کو سیلاب جیسی قدرتی آفات کا سامنا رہا۔سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی گروتھ کم رہی۔ روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پرکموڈٹی پرائس میں اضافہ ریکارڈ ہوا جس کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملکی معیشت کا حجم کم ہو کر341 ارب 50 کروڑ ڈالر پرآگیا جو سال 2021-22 میں ملکی معیشت کا حجم 375.4 ارب ڈالر تھا۔
دوسری جانب، بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے اپساس کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں صرف پانچ شعبوں میں ٹیکس چوری سے سالانہ 956 ارب روپے کے نقصان ہورہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ، تمباکو، ٹائر اور آٹو لبریکنٹس، ادویہ اور چائے میں ٹیکس چوری سے قومی خزانے کو سالانہ بنیادوں پر ساڑھے نو سو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے اور اگر صرف ان پانچ شعبوں میںہونے والی ٹیکس چوری پر قابو پالیا جائے تو اس سے پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی کل لاگت کو پورا کیا جا سکتا ہے جبکہ اس رقم سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مکمل مالی اعانت بھی کی جاسکتی ہے۔
ادھر، سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ’چارٹر آف اکانومی‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میثاقِ معیشت پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ میثاقِ جمہوریت اور میثاقِ معیشت کے تحت طویل مدتی پالیساں بنانے کی ضرورت ہے۔ چین نے پچاس سال کی منصوبہ بندی کی ،ہمیں بھی اس کی طرح مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت پانچ دس سال کے لیے نہیں، نسلوں کے لیے ہوتی ہے۔ ہمیں محدود مائنڈ سیٹ سے نکل کر معیشت کے لیے کام کرنا ہوگا۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ، ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے ،انفرادی کے بجائے اجتماعی سطح پر سوچنا ہو گا۔ سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے بات کروں گا تاکہ انھیں اس کے لیے آن بورڈ لیا جا سکے، میثاق معیشت پچاس سال کے لیے ہونا چاہیے۔ 
میثاقِ معیشت واقعی وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن یہ ایک افسوس ناک حقیقت ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی حکومت معاشی معاملات کے حوالے سے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی کیونکہ عام طورپر معاشی سدھار پیدا کرنے کے لیے ایک طویل مدتی پالیسی کی ضرورت ہوتی ہے اور ہر حکومت یہ محسوس کرتی ہے کہ اگر اس نے پچھلی حکومت یا حکومتوں کی پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے معاشی استحکام پیدا کر بھی لیا تو اسے کریڈٹ نہیں ملے گا۔ اندریں حالات، تمام سیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر میثاقِ معیشت کرنا ہوگا تاکہ کوئی بھی یہ نہ کہہ سکے کہ ملک میں آنے والا استحکام صرف اس کی دین ہے۔ رواں مالی سال کے اقتصادی سروے اور اپساس کی ٹیکس چوری سے متعلق رپورٹ نے آئینہ ہمارے سامنے رکھ دیا ہے، اب یہ ہماری مرضی ہے کہ ہم اس میں اپنا چہرہ دیکھ کر اس پر موجود داغوں کو صاف کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

راولپنڈی: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 854 تک پہنچ گئی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • کینیڈا کے ساتھ پرانی بھارتی مخاصمت کا اب اظہار

    Sep 21, 2023
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • منہ کے چھالوں کی وجوہات اور 10 گھریلو علاج

    Sep 21, 2023 | 22:42
  • وزیراعظم کا پاسِ عہد

    Sep 21, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • راولپنڈی: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 854 تک پہنچ گئی

    Sep 22, 2023 | 18:38
  • ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی پیداوار میں اضافہ

    Sep 22, 2023 | 18:35
  • چینی کمپنیوں کا پاکستان اسٹیل خریدنے سے انکار

    Sep 22, 2023 | 18:28
  • میکسیکو کی سرحد: دنیا کا سب سے خطرناک زمینی نقل مکانی کا ...

    Sep 22, 2023 | 18:24
  • رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نومبر میں پاکستان کا دورہ ...

    Sep 22, 2023 | 18:14
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Sep 22, 2023
  • چالباز نواز شریف

    Sep 22, 2023
  • کینیڈا کے ساتھ پرانی بھارتی مخاصمت کا اب اظہار

    Sep 21, 2023
  • نریندرا مودی کی کھلی دہشتگردی اور عالمی برادری ...

    Sep 21, 2023
  • 1

    بھارت کے عالمی دہشت گرد ہونے کے ٹھوس ثبوت

  • 2

    قرآن کی بے حرمتی جنرل اسمبلی میں ترکیہ‘ ایران اور قطر کا احتجاج

  • 3

    جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس اور اس کی افادیت کا سوال

  • 4

    کینیڈا میں بھارتی سازش کے تحت سکھ رہنما کا قتل

  • 5

    چیف جسٹس دیگر اداروں کے افسران کے لیے ایک مثال ہیں

  • 1

    جمعة المبارک5 ربیع الاول 1445ھ ‘ 22 ستمبر 2023ئ

  • 2

    جمعرات ، 4 ربیع الاول 1445ھ، 21ستمبر 2023ئ

  • 3

    بدھ‘ 3 ربیع الاول 1445ھ ‘ 20 ستمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ملک کا قیمتی اثاثہ

    Sep 22, 2023
  • خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اور بھارت کی ...

    Sep 22, 2023
  • کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

    Sep 22, 2023
  • ادھورے لوگ

    Sep 22, 2023
  • حکمران اشرافیہ طبقات کا سفاکانہ طرز عمل

    Sep 22, 2023
  • معیشت کی بہتری بھی ضروری ہے اور الیکشن بھی!!

    Sep 22, 2023
  • دبنگ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سلام

    Sep 22, 2023
  • اور اسباب بن گئے تقسیم کے

    Sep 22, 2023
  • لارڈ میکالے کے نظام تعلیم کو بدلنے کی ضرورت

    Sep 22, 2023
  • میڈیکل سائنس کے مطابق انسانی دماغ کے اندر ایک limpic ...

    Sep 22, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    اصحاب فیل کا واقعہ (۲)

  • 2

    اصحاب فیل کا واقعہ (۱)

  • 3

    اسلام سے قبل عرب کے حالات

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    پاکستان

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    ہلالی پرچم

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    تہذیب

  • 2

    توحیدِ امم

  • 3

    اسلامی قانون

  • 4

    تگ و دو

  • 5

    عالم اسلام

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group