بلال افضل کی ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کیلئے موثرقدامات کرنے کا حکم

لاہور(کامرس رپورٹر)نگران وزیر ایکسائز و مواصلات بلال افضل کی ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کیلئے موثرقدامات کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے بلال افضل نے کہا ہے کہ ہماری پراپرٹی ٹیکس کی شرح جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے اس کے باوجود لوگ ٹیکس دینے سے کتراتے ہیں۔ وہ اپنے دورہ فیصل آباد کے موقع پرفیصل آباد ڈویژن میں محکمہ ایکسائز کی کارکردگی پر بریفنگ لے رہے تھے۔ سیکریٹری ایکسائز مسعود مختار اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب محمد علی بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر ایکسائز نعمان شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال 4 ارب 93 کروڑ روپے کا ہدف جبکہ تاحال 70 فیصد وصولی کی گئی تاہم باقی دنوں میں ٹارگٹ پورا کرنے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے ٹیکس اہداف سے کم وصولی پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہاکہ کم ریکوری والے علاقوں میں اچھی کارکردگی والے انسپکٹر تعینات کیے جائیں۔ ٹیکس دہندگان کی ترغیب کیلئے میڈیا پر خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے۔ بلال افضل نے یقین دہانی کرائی کہ سٹاف کی کمی اور دیگر مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن معاونت کروں گا۔ سیکریٹری ایکسائز مسعود مختار نے کہا کہ باقی ریکوری کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ پورا کیا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کا سیاسی دبا¶ خاطر میں نہ لایا جائے۔ انہوں زیر التواءمقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ ڈی جی ایکسائز محمد علی نے کہا کہ نادہندہ جائدادیں سیل کی جائیں اور سیل توڑنے والوں کو گرفتار کرایا جائے۔ باقی نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈ کی فوری ترسیل کی جائے۔ قبل ازیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں 1 لاکھ 62 ہزار سے زائد ڈیفالٹرز کو نوٹس جاری کیے گئے۔8551 جائدادیں سیل کر کے 12 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ریکوری کی گئی۔ 32 مقدمات کی وجہ سے 51 کروڑ روپے کی وصولی زیر التوا ہے۔ اس موقع پر سپیشل آڈٹ ٹیم کے سربراہ عدیل امجد نے بتایا کہ 40کروڑ روپے کی واجب الوصول رقم متعلقہ انسپکٹرز کی خراب کارکردگی کے باعث وصول نہیں ہوسکی اور اب ڈویژن میں باقی ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے روزانہ 5 کروڑ کی ریکوری ضروری ہے۔ آڈٹ ٹیم کی سفارش پرنسپکٹر سلیم علوی کو معطل کر دیا گیا جبکہ انسپکٹر میاں ارشاد، محمد ادریس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا۔ ابلال افضل نے اعلیٰ کارکردگی پر ایکسائز انسپکٹر عمارہ اور خرم کو نقد انعامات دئیے گئے۔ ڈی جی محمد علی نے ایکسائز افسر کو باقی 22 دن کیلئے موثر ریکوری پلان دینے کی ہدائت کی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے زیر تعمیر جھنگ روڈ اور سرکلر روڈ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی عنان قمر اور محکمہ ہائی وے کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بلال افضل نے کہا کہ ہم پنجاب میں اہم ترین 137 سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروا رہے ہیں۔