Waqt News
Monday | February 06, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شام میں خوفناک زلزلہ ، 140 افراد لقمہ اجل بن گئے
  • این ٹی ڈی سی نے ایران سے بجلی کی درآمد کیلئے ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی
  • لڑکیوں کو تعلیم کے حصول سے روکنا پشتون نہیں، طالبان کا کلچر ہے : ملالہ یوسفزئی
  • ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مستقل کمی
  • سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کردیا

فیفا ٹرافی، بیگانی شادی!!!!

Jun 09, 2022 7:50 AM, June 09, 2022
  • حافظ محمد عمران
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
فیفا ٹرافی، بیگانی شادی!!!!

ہیلو، ہائے، لکنگ گریٹ، ویئر ہیو یو بین، او نائس ٹو سی یو، میٹنگ آفٹر لونگ ٹائم، فیلنگ گریٹ، فیلنگ ایکسائٹڈ، فیلنگ ونڈر فل، فیلنگ فلاں، فیلنگ فلاں اس طرح کے جملے اور سٹیٹس مسلسل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یہ سارا کمال فیفا ٹرافی کے دورہ پاکستان کا ہے۔ جیسے ٹرافی نمائش کے لیے پاکستان آئی ویسے ہی ملک میں فٹبال بھی بس نمائشی حیثیت ہی رکھتا ہے بلکہ کھیل کی حالت تو ایسی نمائشی تقریبات سے بھی گئی گذری ہے۔ پاکستان میں فیفا ورلڈکپ ٹرافی سیر کرنے آئی اور ٹرافی کی اس سیر کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ گذشتہ دو روز سے پاکستان میں فیفا ورلڈکپ کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں جہاں جسے جسے موقع ملا ہے وہ فائیو سٹار ہوٹلز میں ہونے والے مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہا ہے، لوگ اس موقع پر اتنے پرجوش ہیں کہ فیس بک، انسٹا گرام، ٹوئٹر اور سنیپ چیٹ سٹوریز شیئر کرتے جا رہے ہیں۔ لوگ ٹرافی کے آنے پر اتنے خوش ہیں جیسے پاکستان فٹبال ٹیم نے ورلڈکپ میں شرکت کی ہے اور دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دیتے ہوئے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ فیفا ٹرافی کا دورہ پاکستان ان لوگوں کے لیے تو کشش ضرور رکھتا ہے جنہوں نے سج دھج کر ہر دوسری تقریب میں پہنچنا ہے، وہاں سے وڈیوز شیئر کرنی ہیں، تصاویر لے کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی زینت بنانا ہے، جاننے والوں پر اپنی "پہنچ" کا رعب جمانا ہے لیکن کھیلوں سے تعلق رکھنے والوں کے لیے موجودہ حالات میں فیفا ٹرافی کا دورہ بیکار کی مشق ہے۔ فیفا ٹرافی کی پاکستان آمد پر خوش ہونے والوں کو دیکھ کر بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والا محاورہ یاد آتا ہے۔ ہم ایسے خوش ہو رہے ہیں جیسے پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے جا رہی ہے۔ کھیل کسی اور کا، کھیلنے والے کوئی اور، جہاں ورلڈکپ ہونا ہے نہ ہمارا اس میں کوئی کردار، نہ کھیلنے والوں میں ہمارا کوئی مقام، نہ منتظمین میں ہماری کوئی اہمیت، جو جیتیں گے نہ ان سے ہمارا کوئی لینا دینا، نہ عالمی کپ میں کسی کی ہار سے ہمیں کوئی فرق پڑنا نہ کسی کی جیت سے ہمارا کوئی فائدہ۔ ہم بس ایسے ہی ٹرافی دیکھ دیکھ کر خوشی سے پاگل ہو رہے ہیں۔ زرق برق لباس بڑے بڑے چشمے لگا کر فیفا ٹرافی کی زیارت کرنے والوں کے لیے یہ دورہ ایسے ہی ہے جیسے پاکستان نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ حالانکہ اس کا حقیقت سے دور دور کا کوئی تعلق نہیں ہے۔نہ پاکستان میں فٹبال کھیلا جا رہا ہے، نہ پاکستان کے فٹبالرز کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر ہیں، نہ فٹبال کی کوئی ایسی تنظیم ہے جو سال بھر ملک میں اور بیرون ملک کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے کام کرے، پاکستان کے فٹبالرز ٹیلی ویژن پروگراموں میں کھیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔ ایسی تقریبات سے پاکستانی فٹبالرز کا احساس محرومی بڑھتا ہے۔ کیونکہ ایک وقت میں وہ اس سارے عمل کا حصہ تھے، اندرون و بیرون ملک فٹبال کھیل رہے تھے لیکن اب وہ کھیل کے میدان سے دور ہیں۔ وہ ٹرافی جس تک پہنچنے کے لیے فٹبالرز دن رات محنت کرتے تھے انہیں اس راستے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جب قومی فٹبالرز دنیا کو ترقی اور اپنے میدانوں کو تالے لگے دیکھیں گے تو ان کے لیے فیفا ٹرافی کو دیکھنا کسی بڑی تکلیف سے کم نہیں ہے۔ لگ بھگ سات سال ہو چکے ہیں فٹبال کے نام پر کاروبار تو ہو رہا ہے لیکن کھیل کا کوئی وجود نہیں ہے۔ جن لوگوں نے ذاتی مفادات کے لیے ملکی فٹبال کی بنیادوں کو تباہ کیا ہے انہوں نے پاکستان کے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار اور ترقی کا راستہ روکا ہے۔ بدقسمتی ہے کہ آج بھی اس حوالے سے کہیں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی۔ کیا ہم صرف ٹرافی کی تصاویر تک محدود رہ کر ہی خوش ہیں، ہمیں اپنے اہداف پر بھی نظر ثانی کرنا ہو گی۔

شام میں خوفناک زلزلہ ، 140 افراد لقمہ اجل بن گئے

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
حافظ محمد عمران

حافظ محمد عمران

مشہور ٖخبریں
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے علاقوں سے 95 فیصد بندروں کو ...

    Feb 04, 2023 | 18:03
  • فواد چوہدری کاعمران خان کو مشورہ ۔

    Feb 04, 2023 | 13:57
  • سابق صدر پرویز مشرف انتقال کر گئے

    Feb 05, 2023 | 11:01
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • شام میں خوفناک زلزلہ ، 140 افراد لقمہ اجل بن گئے

    Feb 06, 2023 | 12:01
  • این ٹی ڈی سی نے ایران سے بجلی کی درآمد کیلئے ٹرانسمیشن لائن ...

    Feb 06, 2023 | 11:57
  • لڑکیوں کو تعلیم کے حصول سے روکنا پشتون نہیں، طالبان کا کلچر ...

    Feb 06, 2023 | 11:14
  • ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مستقل کمی

    Feb 06, 2023 | 11:04
  • سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند ...

    Feb 06, 2023 | 10:59
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • اقوام متحدہ کا کردار اور مسئلہ کشمیر

    Feb 05, 2023
  • یوم یکجہتی کشمیر، کبھی تو مظلوم کی سنی جائے!!!!!

    Feb 05, 2023
  • رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

    Feb 05, 2023
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات!!!!!

    Feb 03, 2023
  • 1

    جیل بھرو تحریک کی بجائے ملک سنبھالو تحریک چلائیں

  • 2

    جنرل پرویز مشرف کا انتقال

  • 3

    بھارت کا جعلی آپریشن بے نقاب

  • 4

    اقوام متحدہ سے عملیت پسندی کا متقاضی آج کا یوم یکجہتیٔ کشمیر 

  • 5

    وزیر اعظم کی مجوزہ اے پی سی اور قومی مفاد کے تقاضے 

  • 1

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • 2

    ہفتہ ، 12 رجب المرجب1444ھ، 4 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • زوال کا عروج

    Feb 06, 2023
  • بھارت ایک قبضہ مافیا

    Feb 06, 2023
  • مشکلیں اور آساں ؟

    Feb 06, 2023
  • بڑے نصیبوں والے عمران خان

    Feb 06, 2023
  • کڑوی گولیاں

    Feb 06, 2023
  • عوام کی باری کب آئے گی۔۔۔؟

    Feb 06, 2023
  • آئی ایم ایف کی نئی شرائط

    Feb 06, 2023
  • تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے ایسے سخن فروش ...

    Feb 06, 2023
  • دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ

    Feb 06, 2023
  • امریکہ میں اسلام کی نشرو اشاعت

    Feb 06, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 3

     عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مسلم کنونشن دہلی 17 اپریل 1946

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ماخوذ از

  • 3

    مضمون اقبال کا سیاسی تفکر

  • 4

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group