فرینکفرٹ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ درختوں سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ مقامی ہوائی اڈے، ہائی وے اور ریلوے لائن کے قریب پیش آیا تاہم بہت معمولی نقصان ہوا۔جرمن پولیس نے بتایا کہ ہائیز صوبے کے جنوب مغرب میں واقع جیلن ہاوزین قصبے کے قریب ایک چھوٹا طیارہ درختو ں سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی جن کی عمر53 برس اور 67 برس تھی۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، طیارہ قریبی ہوائی اڈے کی طرف بڑھ رہا تھا۔پولیس کے ایک ترجمان نے جرمن خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ طیارے کا ایمرجنسی پیرا شوٹ غالبا وقت پر کھل نہیں سکا۔ تفتیش کاروں نے پیراشوٹ کے سسٹم کو بحال کرنے کی کوشش کی اس دوران ایک چھوٹا سا دھماکہ بھی ہوا لیکن کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔حادثے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی ہے اور تفتیش جاری ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024