لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیانات کے مقدمے میں گرفتار لیگی رہنما جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23جون کی توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات دینے کے مقدمے پر سماعت کی۔ جاوید لطیف کچہری میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیاکہ کیا مقدمے کا چالان مکمل ہوگیا ہے۔ جس پر پراسکیوشن نے کہاکہ چالان پراسکیوشن میں جمع کرایا تھا جس پر اعترضات لگے تھے۔عدالت نے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع کردی۔