کم وزن روٹی، نان کی مہنگے داموں فروخت
مکرمیٖ ساہیوال شہر میں روٹی اورنان مہنگے داموں اورکم وزن میں فروخت ہونے لگے ‘تندور اورہوٹل مالکان عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ روٹی اورنان کے نرخ من مرضی کے مقرر کر لئے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے روٹی اورنان کا وزن مقرر ہے لیکن تندور اورہوٹل مالکان 100گرام سے بھی کم وزن روٹی 8سے 10روپے میں فروخت کر رہے ہیںجبکہ سادہ نان 15روپے میں فروخت کر رہے ہیں شہری 100گرام سے کم وزن کی روٹی کا اصرار کرتے ہیں تو بعض تندور اور ہوٹل مالکان بدتمیزی پر اتر آتے ہیں اور پرائس مجسٹریٹ کو بلانے کا کہتے ہیںوزیر اعلی پنجاب، کمشنر اورڈپٹی کمشنر ساہیوال سے اپیل ہے کہ روٹی اور نان کی قیمتیں کم کی جائیں اور وزن سے کم فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ (پرنس عنایت خان،غلہ منڈی۔ ساہیوال)