شاہ جمال : موٹر سائیکل چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ پولیس ناکام ٗ شہری سراپا احتجاج
شاہ جمال (نامہ نگار) ایک ہفتہ کے دوران نا معلوم ڈاکوؤں نے چوک علی دی بستی کے مقام پر ریسکیو اہلکار مسرت عباس شاہ سے اسلحہ کے زور پر اسکی نئی موٹر سائیکل اور موبائل چھین لی دوسرے واقعہ میں شاہ جمال کے تاجر کی موٹر سائیکل عین نماز جمعہ کے دوران چرا لی گئی جس کا تاحال کوئی علم نا ہو سکا ہے شہریوں رحیم بخش،غلام یاسین،عبدالرحمان،شہراز،دیگر نے پولیس ناکامی قرار دیتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔