محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پرموسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیے گئے کچھ بڑے شہروں کا درجہ حرارت کچھ یوں ہے :اسلام آباد اور گلگت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور27 ، کراچی 30 ، پشاور26 ، کوئٹہ 22 ، مری13 اور مظفر آباد 16ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر جموں ، پلوامہ ، شوپیاں اور بارہ مولا میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سری نگر ، پلوامہ اور بارہ مولا میں آج صبح درجہ حرارت 16 ڈگری سنٹی گریڈ تھا جبکہ جموں میں 26 ، لیہ 7 اور شوپیان میں 14 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024