حافظ صغیر احمد کے انتقال پر جامعہ اشرفیہ ‘ انٹرنیشنل ختم نبوت اور مجلس احرار اسلام کے قائدین کا اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار )ملک کی معروف روحانی شخصیت جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ و خانقاہ احسانیہ امدایہ چوبرجی لاہور کے سرپرست و بانی الحاج حافظ صغیر احمد علالت کے بعد لاہورتقریبا 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید ودیگر قائدین اورانٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ودیگر اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی امیر سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ودیگر نے الحاج حافظ صغیر احمد کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔