کفایت شعاری مہم‘ قومی اسمبلی نے 9 ماہ میں 63 کروڑ کی بچت کی: ڈپٹی سپیکر
کوئٹہ (این این آئی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی نے نو ماہ میں 63کروڑ روپے کی بچت کی ہے ،گزشتہ دس سا ل کے دوران 24ہزار ارب روپے کا قرضہ لیکر ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا گیا، پاک ایران سرحد پر شرپسندی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوئیک رسپانس فورس تشکیل دی جارہی ہے ، سی پیک کے مغربی روٹ پر 75ارب کی لاگت سے کام جاری ہے ، صنعتیں بحا ل اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز میں عید ملن پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ایرانی کونصل جنرل آغا محمد رفیعی ، پاک ایران مشترکہ چیمبر آف کامر س کے صدر ولی محمد ، کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر جمعہ خان ، نائب صدر ندیم خان ،حمد اللہ ترین ، مقبول الہیٰ بھٹی ،ملک ندیم کاسی ،جاوید رحیم پراچہ و دیگر بھی موجود تھے۔