سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت اور کیمبرج یونیورسٹی یونین سے خطاب کیلئے لندن پہنچ گئے۔وہ یونین کو خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی ہونگے۔ لندن پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نچلی عدالتوں میں جلد انصاف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے اور پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے کہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے مجھے چنا گیا ہے۔
انصاف نچلی سطح سے ہی عوام کی دہلیز تک پہنچ سکتا ہے مگر مشکل یہ ہے کہ ماتحت عدالتوں کو مقدمات جلد نمٹانے کیلئے مطلوبہ سہولتیں ہی دستیاب نہیں ہوتیں۔ ماتحت عدالتوں میں مقدمات لٹکتے ہیں تو اس سے اعلیٰ عدالتوں پر غیرضروری بوجھ مزید بڑھ جاتا ہے۔ ملک کی عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ بعض مقدمات کو زیرالتواء ہوئے اتنا عرصہ گزر چکا ہے کہ انکی فائلیں دیمک چاٹ گئی ہیں۔ ایسا بھی ہوتا آرہا ہے کہ دادے کے دائر کردہ مقدمہ کا فیصلہ اس وقت ہوا جب پوتا بھی بوڑھا ہوچکا تھا۔ انصاف کے حصول میں پیش آنیوالی ایسی بے جا رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنا ضروری ہے جس کیلئے چیف جسٹس پاکستان اکثر اوقات فکرمندی کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بے انصافیوں کے تدارک کیلئے ہی تحریک انصاف تشکیل دی تھی۔ اب وہ تبدیلی اور نئے پاکستان کے ایجنڈے کے تحت اقتدار میں آئے ہیں تو انہیں سسٹم کی اصلاح کی بنیاد عدل گستری میں اصلاحات پر رکھنی چاہیے اور عدلیہ کو تمام مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38