مسجد حرم الحرام میں ایک پاکستانی شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔سعودی محکمہ شہری دفاع و مسجد الحرم انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز عشا کی نما زجاری تھی کہ ایک35سالہ شخص بالائی منزل سے گر شدید زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو فوری طور پر قریب واقع طبی مرکز پہنچایاگیا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے انتقال کر گیا۔بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ35سالہ شخص نے مسجد کی بالائی منزل سے مطاف میں چھلانگ لگاکر خود کشی کی،فرش پر گرنے کی وجہ سے پسلیاں اور جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024