افغان حکومت کے بعد افغان طالبان نے بھی عید الفطرکے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ۔ترجمان افغان طالبان کے مطابق عید الفطر کے دوران قابض غیر ملکی فوجیوں کے خلاف جنگ بندی نہیں ہو گی اور قابض فوجوں کے خلاف ہر جگہ حملے ہوتے رہیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی حکومت نے عیدالفطر پر طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کردیا تاہم ا نہوں نے کہا کہ دیگر مسلح تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ 27 ویں روزے سے عید کی تعطیلات تک جنگ بندی جاری رہے گی۔ اشرف غنی نے کہا کہ یہ جنگ بندی صرف طالبان کے ساتھ ہوگی اور افغان سیکورٹی فورسز داعش اور دیگر غیر ملکی تنظیموں کے خلاف آپریشن بند نہیں کریں گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024