کھپرو اسپتال ، ہتھنگو مرکز صحت میں رے بیز کی ویکسین موجود نہیں ، مریضوں کو پریشانی
کھپرو(نامہ نگار) گائوں واریا موری کی تیرہ سالہ ماروی کولہن کو پاگل کتے نے کاٹ لیا جسے ورثا علاج کے لئے پی پی ایچ آئی لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر ریفر کردیا کہ ہمارے پاس کتے کے کاٹے سے بچائو کا انجکشن نہیں ہے لڑکی کو جب کھپرو سول اسپتال لایا گیا تو کھپرو کے عملے نے کہا کہ کھپرو سول اسپتال میں بھی کتے کے کاٹنے سے بچائو کا انجکشن نہیں ہے آپ اسے کہیں اور لے جائو لڑکی روتی ہوئی اپنے ورثاء کے ساتھ چلی گئی۔