لاڑکانہ میں چھاپے 7منشیات فروش اور قمار باز گرفتار
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 منشیات فروش اور جواریوں کو گرفتار کر لیا ۔ مارکیٹ پولیس نے ملزم سجاد عرف ڈنڈی شاہ کو 9 کلو چرس سمیت، گڑھی خدابخش بھٹو پولیس نے ملزم عبدالرحمٰن راہوجو کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت، ڈوکری پولیس نے ملزم صدام کھوکھر کو پانچ کلو بھنگ سمیت، تعلقہ پولیس نے ملزم اظہر ابڑو کو پاؤ چرس سمیت، رحمت پور پولیس نے شاہو بوراہو سے تین جواریوں نادر اوڈانو، عبدالرشید ماچھی اور شیر افضل بروہی کو نقد رقم اور موبائل فون سمیت گرفتار کرلیا ہے۔