ایون ڈوڈگ اور چن یانگ جین نے فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا
پیرس (اے پی پی)ایون ڈوڈگ اور چن یانگ جین نے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ فرنچ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں کروشین کھلاڑی ایون ڈوڈگ اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چن یانگ جین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میٹ پاویک اور ڈبروسکی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-1، 6-7 اور 10-8 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔