مقامی تھیٹروں پر مرکزی کاسٹ مکمل
ملتان (سماجی رپورٹر)مقامی تھیٹروں پر مرکزی کاسٹ فائنل کرلی گئی،بابر تھیٹرکے پروڈیوسروحید ڈوگر نے رقاصہ مہک ملک کو ،سنگم تھیٹر پر پروڈیوسر اعجاز چوہدری نے اداکارہ ارم خان اور سٹارلٹ تھیٹر کے پروڈیوسر چوہدری ریاض نے اداکارہ انیلہ علی کو ٹائٹل رول کے لئے فائنل کیا ہے ،واضح رہے کہ اداکارہ انیلہ علی عرصہ پانچ سال بعد سٹیج ڈراموں میں جلوہ گر ہورہی ہے،اداکارہ ارم خان ذاتی مصروفیت کے باعث کم و بیش چھ ماہ بعد سٹیج کی زینت بنے گی جبکہ رقاصہ مہک ملک تین ماہ بعد بابر تھیٹر پر اپنے کیرئیر کے دوسرے ڈرامے میںپرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔