ڈی ٹی آئی کے طلبہ کی نیوٹیک سالانہ سکلز مقابلوں میںنمایاں پوزیشنز
لاہور(پ ر)ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ(ڈی ٹی آئی)کے طلباء نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن NAVTTCکی جانب سے سالانہ سکلز کمپیٹیشن میں حصہ لیا ۔اس ضمن میں سالانہ اسکلز کمپیٹیشن میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو اسناد سے نوانے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وومین چیمبرز آف کامرس لاہور کی صدر فلاحت عمران، NAVTTCکے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سمیت ممتاز تاجر و صنعتکار بھی موجود تھے جبکہ مہمان خصوصی ڈیسکون کے چیئرمین عبدالرزق داؤد تھے۔ ایونٹ میں ڈی ٹی آئی کے طلباء ویلڈنگ اورالیکٹریکل سکلز میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میںکامیاب رہے۔ ویلڈنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈی ٹی آئی کے ٹرینی شکیل عباس نے انڈسٹریل الیکٹریشن نیشنل کمپیٹیشن میں ہی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے فیصل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے بہترین پلیٹ فارم تھا جہاںہمیں ڈی ٹی آئی میں حاصل کی گئی تربیت کے اظہار کا بھرپور موقع ملا۔ااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے NAVTTCکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ نے کہاکہ ہنر مند افرادی قوت کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتی ہے اورہنر مند افراد ہی ملکر ایک مضبوط ملک کی بنیاد رکھتے ہیں۔ عبدلرازق داؤد کا تھا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ(ٹیوٹا) کا بھی کردار انتہائی اہم ہے۔