توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین نادرا سے جواب طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر چئیرمین نادرا سے جواب طلب کر لیا ۔درخواست میں عثمان یوسف مبین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے لاہورکینٹ کے شہری کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ افغانی ہونے کی بنا پر درخواستگزار کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پر درخواست گزار کی درخواست منظور ہوچکی اور عدالت نادرا کی جانب سے درخواست گزار کا شناختی کارڈ بلالک کرنے کا حکم کالعدم قرار دے چکی ہے مگر عدالت کے 8 اپریل 2018 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی جو توہین عدالت کے مترادف ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی۔حکم۔عدولی پر عدالت چیرمین نادرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے جس پر عدالت نے چئیرمین نادرا سے جواب طلب کر لیا۔