دنیائے اسلام سیدنا حضرت علیؓ کی شجاعت پر ہمیشہ نازاں رہے گی: میاں جمیل
لاہور (خبر نگار) سیدنا حضرت علیؓ نے جرات و بہادری کی تاریخ رقم کی۔ دنیائے اسلام ہمیشہ اس پر نازاں رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابوہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا حضرت علیؓ کو حضور نبی کریمؐ کے چچازاد بھائی، داماد، عشرہ مبشرہ میں شامل، اسلام کے چوتھے خلیفہ راشد سمیت کئی اعزازات حاصل ہیں۔