تعزیتی اجلاس
لاہور(پ ر) تعزیتی اجلاس زیرصدارت میاں محمد شفیق بھندارہ ممبر پاکستان بار کونسل ہائی کورٹ میں ہوا جس میں رائے جاوید احمد کی اچانک وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور ان کے لیے اجلاس میں فاتحہ خوانی کی گئی جس میں صدر فورم رائے عارف حسین، نائب صدر رائے محمد حسین جنرل سیکرٹری محمد رفیق اور فورم کے دیگر وکلاء نے شرکت کی اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ سابق حکومت نے ایک ایماندار اور قابل آفیسر کو ان کی منشاء کے مطابق ناکام کرنے کی وجہ سے سزا کے طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔ بطور ممبر پی اینڈ ڈی انہوں نے ناجائز سکیمیں منظور کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی دبائو کا شکار تھے۔