بھاٹی گیٹ: 30 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد
لاہور (نامہ نگار + سپیشل رپورٹر) بھاٹی گیٹ کے علاقے سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ بھاٹی گیٹ چوک میٹرو پل کے نیچے 30 سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دے دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعدازاں ناکامی پر مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والے حلئے سے نشئی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشہ زیادہ مقدار میں لینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔