ڈرگ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے عطائی انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف
فیروز والہ (نامہ نگار) تحصیل فیروز والہ اور مریدکے کے ایریا میں محکمہ صحت کی طرف سے ہونے والی کارروائی فرضی نکلی عطائی ڈاکٹروں نے محکمہ صحت ڈرگ انسپکٹروں ان کے کار خاص اہلکاروں سے ملی بھگت سے دوبارہ کلینک اور دکانیں چالو کر لی دکانوں اور کلینوں کے باہر عطائی ڈاکٹروں نے مختلف بڑے ناموں والے ڈاکٹرز صاحبان کے نام درج کرکے آویزاں ہیں عطائی ڈاکٹروں نے سادہ لوح افراد کی زندگیوں سے دوبارہ کھیلنے شروع کر دیا ہے شہری حلقوں نے صوبائی سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے۔