کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہو چکی قوم متحد ہو جائے: چودھری عبدالغفور
رائیونڈ (نامہ نگار) آج پاکستان کے اندر بڑے فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اکٹھے ہو جائوکیونکہ ہمارے دشمن ملک انڈیا نے ہمارا پانی بند کر دیا ہے اور پاکستان کی سرزمین کو ویران کرنے پر تلے ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا بننا ناگزیر ہوچکا ہے،آج پوری قوم کالا باغ ڈیم بنانے کے لئے متحد ہے،اور ہمیں کسی دوسرے ملک سے قرضہ لینے کی ضرورت نہیں ہے،پاکستان میں بسنے والے 22 کروڑ لوگ اپنی جان اپنا مال اپنا سب کچھ بیچ کر کالا باغ ڈیم بنانے کے لئے تیار ہیں۔