چیف جسٹس کی ہیلتھ سیکٹر میں بہتری کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں: اکیڈمی آف فیملی فزیشنز
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کی ہیلتھ کے با رے میں اقداما ت کو اکیڈ می قد ر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے او ر ان کے کئی اقد اما ت جن میں عطائیت پر پا بند ی اور میر ٹ کے فر وغ کو تر ویج دینا احسن اقدامات ہیں۔ اکیڈمی آف فیملی فز یشنز کی جا نب سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے گزارش کریں گے کہ کے پی کے ایل آئی کے معالی معاملات کی چھان بین ضرور کی جائے لیکن ایک نہایت اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص جس نے پنجاب میں جگر اور گردوں کے مریضوں کی صحت کی بحالی میں گراں قدر خدمات انجام دی ہے۔ ان سے اس طرح کا سلوک ناقابل سمجھ ہے۔