مخصوص نشستوں کیلئے فیسوں میں اضافہ‘ مشکل طریقہ کار حوصلہ شکنی کے مترادف ہے: خواتین امیدوار
لاہور (رفیعہ ناہید اکرام) الیکشن 2018کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں پرکاغذات نامزدگی کے فارم حاصل کرنے اور جمع کروانے کے سلسلے میں صوبہ بھرکی مختلف پارٹیوںکی خواتین کی سرگرمیاںاوربھاگ دوڑ عروج پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ روزسارادن کاغذات نامزدگی کے فارموںکے حصول اور پھرانہیں جمع کروانے کیلئے الیکشن کمشن کے دفاترکا رخ کرنے والی خواتین کا تانتا بندھا رہا تاہم الیکشن کمیشن کی فیس میںہوشربا اضافے، تجویزکنندہ وتائیدکنندہ کی بطور ووٹرشناخت کے طویل پروسیجر اور کچہری سے بیان حلفی کی تیاری میں درپیش مشکلات پر خواتین شدید تحفظات کااظہارکرتی رہیں۔ مخصوص نشستوںپراسمبلی رکنیت کے حصول کی خواہشمند خواتین شدید گرمی، لو اورروزوںکے باوجود الیکشن کمشن لاہور کے ضلعی وصوبائی دفاترکے چکروں، بیان حلفی کی تیاری ، کاغذات کی تکمیل اورپھر ریٹرننگ آفیسرکے روبرو کاغذات نامزدگی جمع کرواتی رہیںان میںزیادہ سابق ارکان اسمبلی شامل تھیںجبکہ پارٹی عہدیداران، پارٹی ورکرز، ڈسٹرکٹ ممبرز، اعلیٰ تعلیمیافتہ ، پروفیشنلزاورنیم خواندہ خواتین کے علاوہ سیاسی خاندانی بیک گراؤنڈکی حامل خواتین بھی شامل تھیں۔ گزشتہ پانچ روز میںمسلم لیگ ن، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوںکی 130سے زائد خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، اس موقع پر بعض خواتین باقاعدہ اورادووظائف میں مصروف بھی نظر آئیںچند ایک نے تو انگلی پر کاؤنٹنگ بینڈزبھی پہن رکھے تھے ۔کاغذات جمع کروانے والی خواتین میںلاہور کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع رحیم یار خان، لودھراں، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی ، میاںچنوں، وہاڑی ودیگر شہروںسے تہمینہ دولتانہ، ڈاکٹریاسمین راشد، پلوشہ خان، عنازہ احسان،شکیلہ لقمان، نگہت پروین، فرحانہ قمر، آسیہ ناز تنولی، شیرین ارشد خان، فائزہ ملک، سیما محی الدین ودیگر نے رکن قومی اسمبلی جبکہ شنیلاروت، فرحانہ قمر، ریحانہ حدیث، شہناز سلیم ملک، منور جبیں قادری، صفیہ اسحق،شمیلہ اسلم، بشریٰ بٹ، ثانیہ کامران، نورفاطمہ، زرقاجاوید، شہلاشاہد بٹ، فریال رباب، الماس خاکوانی، ڈاکٹرنوشین حامد، حسینہ بیگم، مدیحہ رانا، چندارحمن، فوزیہ ایوب، زیب النسائ، طوبیٰ جاوید، تمکین آفتاب، دیبا مرزا ایڈووکیٹ، خولہ امجد، ڈاکٹرفرزانہ نذیر، فرح منظور، سلمیٰ شاہین، نسرین نواز، بشریٰ ملک، ثروت روبینہ، ڈاکٹرثمینہ منظور، منور سلطانہ مشی ، غزالہ وائیں، خالدہ پروین، ڈاکٹر سامعہ امجد، تسنیم چوہدری، نوشین جاوید، طیبہ فاروق، نسیم لودھی، شاہین رضا ودیگرنے رکن پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ بعض خواتین نے قومی وصوبائی دونوں نشستوں پر فارمز جمع کروا دئیے ہیںجبکہ درجنوں دیگر خواتین نے انتہائی جوش وخروش سے فارمز حاصل کرلیے ہیں۔ نوائے وقت سے گفتگومیں کاغذات جمع کروانے کیلئے آنے والی خواتین فائزہ ملک، فوزیہ ایوب، بشریٰ ملک، تسنیم چوہدری، نسرین نواز، منورسلطانہ، شاہین رضا اور مدیحہ رانا نے کہاکہ مخصوص نشستوںکیلئے الیکشن کمشن کی فیس کوکئی گنا بڑھاکر خواتین کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے، گزشتہ الیکشن میں رکن پنجاب اسمبلی کیلئے 2ہزار اور رکن قومی اسمبلی کی فیس 3 ہزار تھی سے بڑھاکر بالترتیب 20 اور 30ہزار کردیاگیا ہے جس سے عام عورت کیلئے کاغذات جمع کروانا بھی انتہائی مشکل ہوگیاہے جبکہ تجویزکنندہ اورتائیدکنندہ کی بطور ووٹر شناخت کا پروسیجر بہت طویل اور مشکل ہے اور شدیدگرمی میںروزے کی حالت میں ایسی خواری آسان نہیں ۔