سابق بھارتی صدر کے ہندو انتہاپسند جماعت آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹرز جانے پر تنازعہ
نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں پہلی مرتبہ کسی سابق صدرنے ہندو قوم پرست جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی تقریب میں شرکت کی۔ سابق صدر اور کانگریس کے سینئر ترین رہنما پرناب مکھرجی کی تقریب میں شرکت نے ایک نئے تناز عے کو جنم دے دیا۔ پرناب مکھرجی نے کہا کہ وہ حب الوطنی کے بارے میں سمجھانے یہاں آئے ہیں۔