امریکہ میں پہلی مرتبہ 1600 غیر قانونی تارکین وطن کی وفاقی جیلوں میں منتقلی
واشنگٹن (صباح نیوز)امریکہ میں امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ 'آئی سی ای' حکام کی طرف سے حراست میں لیے گئے 1,600 تارکین وطن کو وفاقی جیلوں میں منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ایسا پہلی بار ہو گا کہ اتنی بڑی تعداد میں تارکین وطن کو وفاقی جیلوں میں رکھا جائے گا۔امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ کی ایک ترجمان نے بتایا کہ پانچ وفاقی جیل عارضی طور پر ان افراد کو اپنے ہاں رکھیں گے جنہیں دیوانی عدالتوں میں اپنے مقدمات کی سماعت کا انتظار ہے اور ان میں ممکنہ طور پر امریکہ میں پناہ کے متلاشی بھی شامل ہیں۔ان افراد میں سے ایک ہزار کو کیلیفورنیا کے وکٹر وائل جیل میں رکھنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دور میں تارکین وطن کے بارے میں بڑا سخت موقف اپنا رکھا ہے اور انہوں نے تارکین وطن کی آمد کو روکنے لیے میکسیکو کے ساتھ امریکہ کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا بھی وعدہ کر رکھا ہے۔ اپریل 2018 میں امریکہ کی جنوبی سرحد کے قریب سے 51 ہزار غیر تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا ۔