مصری صدر نے ہاؤسنگ وزیر کو قائم مقام وزیراعظم مقرر کر دیا
قاہرہ(آن لائن) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کابینہ میں شامل ہاؤسنگ کے وزیر مصطفیٰ مدبولی کو قائم مقام وزیراعظم منتخب کر دیا۔۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مصری وزیراعظم اور کابینہ رواں ہفتے مستعفی ہو گئی تھی، تاکہ دوسری مدت کے لیے عہدہ صدارت سنبھالنے والے السیسی نئی کابینہ مقرر کر سکیں۔