’’جمعتہ الوداع، 8جون یا 15 جون کو‘‘ محکمہ موسمیات اور علماء کی رائے میں اختلاف
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جمعہ کے روز بعض حلقوں میں یہ بحث چھڑی رہی کہ جمعتہ الوداع 8 جون کو ہے یا 15جون کو ہوگا۔ اس سلسلے میں نوائے وقت کے استفسار پر زونل خطیب مولانا حافظ محمد اقبال رضوی کا کہنا تھا اگرچہ محکمہ موسمیات کی طرف سے 30 روزے پورے ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے لیکن یہ یقینی نہیں ہے اس لئے ہم 15 جون کی بجائے 8 جون کو جمعتہ الوداع کو یقینی سمجھتے ہیں۔