جمہوریت کیلئے بھٹو خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی، محمد شاہد
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔ انتخابات سے فرار کا راستہ وہ جماعت بنا رہی ہے جو چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ چاہتی ہے۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ بھٹو اور بی بی شہید کے مشن کی تکمیل اور غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے الیکشن کے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا مسلم لیگ ن کے کالے کرتوتوں کے باعث آج عوا م دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ ملک میں بجلی ہے نہ پانی۔ انہوں نے کہا ریحام خان کی کتا ب میں کچھ تو ہے جس سے بنی گالہ کے درو دیوار کانپ رہے ہیں ۔