دوگھروں سے دس ہزار روپے،طلائی زیورات،لیپ ٹاپ ، آئی فون اور موبائل فون چوری
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، طلائی زیورات ، گاڑی ، موٹر سائیکلوں ، لیپ ٹاپ سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ ویسٹریج کو جہانگیر نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی تھانہ روات کو خاور سہیل نے بتایاکہ میں اپنی فیملی کے ساتھ راولپنڈی صدر گیا گھر واپس ائے تو کمروں میں سامان بکھرا پڑا تھاچیک کرنے پر پتہ چلا کہ گھر سے دس ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چوری ہوگئے ہیں تھانہ نصیر آبادکو مسعود الرحمٰن نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ روات کو محمد فاروق نے بتایا کہ میرے گھر کے ٹی وی لائونج کی گرل کاٹ کر لیپ ٹاپ ، آئی فون اور موبائل فون چوری کر لئے گئے تھانہ پیرودھائی کو ہارون بابر نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ روات کونعمان سعید نے بتایا کہ مدعی کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا ۔