ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایڈنیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہدایت پر ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن اسرار احمد خان عباسی نے ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ملازمین کے علاج معالجے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری دیدی جس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں تمام ملازمین کو ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائینگے اور ان کا طبی معائنہ کیا جائیگا جبکہ دوسرے مرحلے میں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اور بینظیر بھٹو شہید ہسپتال میں ان کا ترجیحی بنیادوں پر علاج کیا جائیگا جس میں پروفیسرز اور سنیئر ڈاکٹرز کی مدد سے خصوصاً ہیپا ٹائٹس اورایچ آئی وی سمیت دیگر خطرناک امراض کا خصوصی طور پر چیک اپ کرینگے تاکہ پولیس ملازمین بہتر طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دے سکیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول کے 37ایس آئیز، 127اے ایس آئیز ،142ہیڈ کانسٹیبلز ،573کانسٹیبلان اور 100کے قریب درجہ چہارم کے ملازمین کے طبی معائنہ کروانے کا سلسلہ ریجن بھر میں جاری ہے جن میں حکومت پنجاب کے ماتحت سرکاری افسران کے پروفیسر اور سنیئر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اس ضمن میں خصوصاً ہیپا ٹائٹس اورایچ آئی وی کے خصوصی ٹیسٹ کیے جائینگے اور جن افراد میں ان بیماریوں کی تشخیص ہوگی ان پر محکمہ کی طرف سے خصوصی توجہ دی جائیگی اسوقت ریجن بھر کے 37ایس آئی، 127اے ایس آئی ،142ہیڈ کانسٹیبل ،573کانسٹیبلان اور 100کے قریب درجہ چہارم کے ٹیسٹز کروانے کا سلسلہ ریجن بھر میں جاری ہے۔