چرس، شراب،اسلحہ،غیر قانونی پٹر ول برآمد،11ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 11ملزمان کو قابو کرلیاتھانہ صادق آبادپولیس نے وقاص سے 1240گر ام چرس ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس ذکاء احمد سے 8لیٹر کھلی شر اب ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے خضر سے 5لیٹر کھلی شر اب ، آصف سے04 بوتل شر اب ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عثمان سے پستول 30بور معہ3روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے صغیر سے پستول 30بور معہ8روند،تھانہ کہوٹہ پولیس نے صدام سے پستول 30بور معہ25روند،اعجاز سے پستول 30بور معہ25روند،تھانہ ریس کورس پولیس نے غفار سے پستول 9MMمعہ 5روندجبکہ تھانہ مور گاہ پولیس نے عامر سے 20لیٹر غیر قانونی پٹر ول ، تھانہ صدر بیر ونی پولیس نے وقاص سے 2بیر ل ڈیزل اور 2بیر ل پٹرول برآمد کرلئے ۔